پٹنہ، یکم اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہارکے نئے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمارمودی نے کہاہے کہ وہ اگلے تین دن میں لالو یادوکوبے نقاب کر دیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ لالویادو کے ریت مافیا کے ساتھ تعلقات پر روشنی ڈالیں گے۔سشیل کمارمودی کے پاس جنگل کی وزارت بھی ہے ۔انہوں نے ایک نئی مٹی اسکیم کی تحقیقات کاحکم دیاہے۔اس صورت میں لالویادو کے مسائل میں اضافہ ہوسکتاہے۔جنگل اور ماحولیات کے وزیر سشیل کمارمودی نے پورے معاملے میں محکمہ کوبھی طلب کیاہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 48گھنٹوں میں تقریباََ 100لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی ہیں۔سشیل کمار مودی نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف ان کی لڑائی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ترقی اور بدعنوانی کے خلاف جنگ ان کی ترجیح ہے۔صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ میں نے اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔اب میں پہلے جائزہ لووں گا، پھر اپنی ترجیحات طے کروں گا۔ہاں اتنا ضرور ہے کہ ترقی اور بدعنوانی سے جنگ میری پہلی ترجیح ہے۔